Chaman
حافظ محمد صدیق مدنی کا تعلق ایک سماجی اور سیاسی گھرانے سے ہے اور بلوچستان کے دوسرا بڑا تجارتی اور سرحدی شہر چمن میں رہتے ہے ۔ موصوف ایک سوشل اور پولیٹیکل ورکر ہے ۔ جو اپنے معاشرے میں انسانی حقوق تحفظ اور امن کے فروغ کیلئے کوشاں رہا ہے ۔ محمد صدیق مدنی نے اپنے ابتدائی تعلیم مدرسہ ولیہ تعلیم القرآن مال روڈ چمن اور گورنمنٹ ماڈل ھائی سکول چمن سے میٹرک ، گورنمنٹ ڈگری کالج چمن سے گریجویٹ اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے پوسٹ گریجویٹ کیا ہے ۔ اور درس نظامی کی تکمیل الجامعہ اسلامیہ چمن سے کیا آج کل وہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے ایم فل کر رہا ہے ۔ اس نے دوران طالبعلمی میں طلبہ تنظیم جمعیت طلباء اسلام بلوچستان میں بحیثیت صوبائی نائب صدر اور نیشنل یوتھ اسمبلی آف پاکستان میں بحیثیت یوتھ ایم این اے طلبہ کے حقوق کیلئے بھی کام کیا ہے ۔ جے یو آئی ایف ملک میں سب سے بڑی اور پرانی مذہبی سیاسی تنظیم ہے ۔ اس سے سے وابستگی انہیں زمینی سطح پر مؤثر طریقے سے کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ اب جے یو آئی ایف بوغرہ سٹی چمن کے نائب صدر بھی ہے ۔ جو علاقے کے مسائل اور امن کے قیام کیلئے سر گرم عمل ہے ۔ موصوف روزنامہ جنگ کوئٹہ کے اسلامی صفحہ اقراء میں بھی لکھتے ہیں ۔ اور بلوچستان میں لکھاریوں کے مقبول تنظیم شمشاد رائٹرز فورم بلوچستان کے مرکزی صدر بھی ہے جو معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ ، امن و رواداری اور محبت کے بارے میں لکھتے ہیں ۔ جس سے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ محمد صدیق مدنی تاریخی ، ادبی اور ثقافتی مطالعہ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ حال ہی میں تاریخ اور ثقافت مطالعے کی سلسلے میں افغانستان کے شہریں سپین بولدک ، قندھار ، غزنی ، بامیان ، مزار شریف اور وفاقی دارالحکومت کابل کے مطالعاتی دورہ بھی کیا ۔